306) Quantum Entanglement
کوئنٹم اینٹینگلمنٹ: اینسٹائن کی "پراسرار دور رس کشش"
کوانٹم فزکس کی دنیا کی سب سے عجیب اور عقل کو حیران کر دینے والی حقیقت کوانٹم اینٹینگلمنٹ ہے۔ یہ مظہر اتنا پراسرار تھا کہ خود البرٹ آئنسٹائن بھی اس پر یقین کرنے سے کتراتے تھے اور اسے "
(دور سے پراسرار اثر) کہتے تھے۔
فاصلے کی قید سے آزاد: جب دو ذرات جیسے فوٹون یا الیکٹران آپس میں کوانٹملی طور پر منسلک ہو جاتے ہیں، تو وہ ایک دوسرے کے ساتھ مکمل طور پر جڑ جاتے ہیں۔ اس کے بعد اگر ایک ذرے کو زمین پر رکھا جائے اور دوسرے کو کائنات کے دوسرے کنارے پر (اربوں نوری سال دور)، تب بھی ایک ذرے کی حالت تبدیل کرنے سے سیکنڈ کے ہزارویں حصے کے بغیر فوراً دوسرے ذرے کی حالت بھی بدل جاتی ہے۔
روشنی کی رفتار سے بھی تیز؟
آئنسٹائن کے مطابق کائنات میں کوئی چیز روشنی کی رفتار سے تیز نہیں جا سکتی، لیکن کوانٹم اینٹینگلمنٹ میں معلومات کا یہ تبادلہ روشنی کی رفتار سے بھی کروڑوں گنا تیز ہوتا ہے۔
کوانٹم انٹرنیٹ اور سپر کمپیوٹرز: اس عمل نے جدید سائنس کو نئی سمت دی ہے۔ مستقبل کا کوانٹم انٹرنیٹ اور کوانٹم کمپیوٹرز اسی اصول پر بنائے جا رہے ہیں، جنہیں کبھی ہیک نہیں کیا جا سکے گا اور وہ پیچیدہ ترین حساب سیکنڈوں میں حل کر لیں گے۔

Comments
Post a Comment