مادہ کتنا وزنی ہے
مادہ کتنا وزنی ہے
ایک چائے کا چمچ بظاہر بہت چھوٹا لگتا ہے لیکن کثافت ہر چیز کو بدل کر رکھ دیتی ہے- کثافت کا مطلب ہے کہ کِسی مادہ کے ذرات (ایٹمز) آپس میں کتنے جڑے ہوئے یا کس قدر گنجان ہیں- ایک چاۓ کے چمچ میں پانی کا وزن صرف 5 گرام ہوتا ہے، کیونکہ پانی کے ایٹمز دور دور ہوتے ہیں- لوہا اس سے کہیں زیادہ بھاری ہوتا ہے کیونکہ لوہے کے ایٹمز پانی کے مقابلے میں زیادہ قریب اور بھاری ہوتے ہیں، اس لیے وہ زیادہ وزنی ہے اور عام چٹان دھات (لوہا وغیرہ) کے مقابلے میں ہلکی ہوتی ہے لیکن کثیف ستارے ایک بالکل الگ ہی سطح پر ہیں، جب ستارے کا سائنسی ایندھن ختم ہو جاتا ہے تو اس کی اپنی بےپناہ کشش ثقل اسے اندر کی طرف سکڑنا شروع کر دیتی ہے، یہ سکڑاؤ مادے کو اس حد تک دبا دیتا ہے، جِس کا زمین پر تصور بھی ممکن نہیں- اس لیے ایک چائے کا چمچ وائٹ ڈارف (سفید بونے ستارے) کا مادہ کئی ٹن وزنی ہو سکتا ہے جبکہ ایک نیوٹران اسٹار (نیوٹران ستارے) کے مادے کا وزن اربوں ٹن تک پہنچ سکتا ہے- کائنات میں سائز سب کچھ نہیں ہوتا - چیز جتنی چھوٹی ہوگی لیکن اگر اس کے اندر مادہ مضبوطی سے دبا ہوا ہے تو وہ اتنی ہی ناقابل یقین حد تک بھاری ہوتی ہے

Comments
Post a Comment