Ganges peak
Ganga Peak is located in Shahr Bagh, Kashmir. Its height is 3044 meters (9989 feet). It is about 200 km north-east from Islamabad. It is very cold and snowy in winters. While in summer, very green and lush meadows show their beauty. From the garden you go to Sadhan Street from where the path leads upwards towards Ganga Peak. This place is one of the most beautiful places in the garden. An excellent road has been constructed up to the foot of Ganga Peak. Then you can hike to Ganga Peak. You can enjoy the best views from Ganga Peak. From its peak, you can see a very beautiful view of Pir Panjal mountain range.
گنگا چوٹی
گنگا چوٹی کشمیر کے شہر باغ میں واقع ہے۔اس کی بلندی 3044 میٹر (9989 فٹ) ہے۔ یہ اسلام آباد سے تقریبا 200 کلومیٹر دور شمال مشرق کی طرف ہے۔ یہاں سردیوں میں شدید سردی اور برف باری دیکھنے کو ملتی ہے۔ جبکہ گرمیوں میں بہت سرسبز او شاداب میڈوز اپنی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتی ہیں۔ باغ سے آپ سدھن گلی جاتے ہیں جہاں سے راستہ اوپر کی جانب گنگا چوٹی کی طرف جاتا ہے۔ یہ جگہ باغ کے خوبصورت ترین مقامات میں سے ایک ہے۔ گنگا چوٹی کے دامن تک بہترین روڈ تعمیر ہو چکی ہے۔ پھر آپ ہائیکنگ کر کے گنگا چوٹی کو سر کر سکتے ہیں۔ گنگا چوٹی سے ہو کر آپ بہترین نظاروں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔اس کی چوٹی سے پیر پنجال کے پہاڑی سلسلے کا ایک انتہائی خوبصورت نظارہ دیکھنے کو ملتا ہے ۔
Comments
Post a Comment