Electric car
Electric car
Norway became the first country to use electric cars the most
No gasoline or diesel motor vehicles, buses, or trucks will be sold anywhere in the world for the next 8 years. The transportation system of the entire region will be shifted to electric vehicles. Consequently, a sharp fall in oil prices will lead to the collapse of the petroleum industry.
At the same time, those industries of making motor vehicles and buses will be destroyed which are late in adopting this modern industrial revolution, the price of crude oil will be less than 25 dollars per barrel. Petrol stations will become difficult to find and people will prefer to travel in rented vehicles than their own vehicles.
Motor vehicles will essentially become "computers on the run."
Such rapid changes are threatening the survival of motor vehicle companies as they will now have to focus on developing electric vehicles instead of this company.
Prof. Shaba's report has raised concerns among international motor vehicle companies and oil-producing countries.
In this way, the oil-producing Arab countries will plunge back into the darkness of poverty that surrounded them until the 1950s. It is a pity that they have completely failed to learn from history. Instead of building a strong knowledge-based economy like Korea, Finland and other countries, they have squandered all their wealth on comforts or buying weapons from the West.
The most important development of the same race is the new type of battery technology, thanks to which the vehicles can cover long distances and the battery does not have to be charged frequently.
A major breakthrough last week is that batteries can now be charged in two minutes. This is done by instantly changing the electro-light inside the battery.
In other words, instead of the petrol station, such battery stations will be established where instead of pouring petrol, you will change the water in the battery. They have been named 'flow batteries' and this method has been invented by the professor of Jamia Purdue. Batteries account for about 40% of the cost of electric motor vehicles, so the emphasis is now on making lower cost and more powerful batteries.
According to international reports, the cost of generating electricity from these batteries has decreased from $542 in 2012 to $139 per kWh in 2012 and is expected to reach $100 per kWh by 2020.
Electric vehicles are more efficient than petrol powered vehicles which can cover hundreds of kilometers in minutes. And the battery can cover a distance of about 650 km in a single charge. The prices of electric motor vehicles are decreasing rapidly.
By 2022, the lowest-priced electric motor vehicle will be priced at US$20,00. After that, petrol vehicles will soon become extinct.
According to another prediction by Professor Shaba, by 2025, all new four-wheelers globally will be electric. China and India have joined the race for this new wave of innovation.
India plans to phase out all petrol and diesel vehicles by 2032. India is accelerating the phase-out of fossil fuel-powered vehicles and all petrol and diesel cars.
China plans to produce 7 million electric vehicles annually by 2025. We are currently witnessing a chapter in history that will prove to be a great historical example of how innovation led to the downfall of the motor vehicle industry and the petroleum industry and how many national economies were destroyed.
الیکڑک کار
ناروے الیکڑک کار سب سے زیادہ استعمال کرنے والا پہلا ملک بن گیا
اگلے 8 سال میں دنیا میں کہیں بھی کوئی پٹرول یا ڈیزل کی موٹر گاڑیاں، بسیں، یا ٹرک فروخت نہیں کئے جائیں گے۔ پورے خطے کا نظام نقل وحمل برقی گاڑیوں پر منتقل ہو جائیگا۔ نتیجتاً تیل کی قیمتوں میں شدید کمی پیٹرولیم کی صنعت کی تبا ہی کا باعث بنے گی۔
ساتھ ہی موٹر گاڑیاں اور بسیں بنانے کی وہ صنعتیں تباہ ہو جائیں گی جنہوں نے اس جدید صنعتی انقلاب کو اختیار کرنے میں دیر کی خام تیل کی قیمت 25 ڈالر فی بیرل سے بھی کم ہوجائے گی. پٹرول اسٹیشنوں کو تلاش کرنا مشکل ہو جائے گا اور لوگ اپنی گاڑیوں کے مقابلے میں کرائے کی گاڑیوں پر سفر کرنے کو ترجیح دیں گے۔
موٹر گاڑیاں بنیادی طور پر "بھاگتے ہوئے کمپیوٹر" بن جائیں گی۔
اسقدر تیزی سے رونما ہونے والی تبدیلیاں موٹر گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کی بقا کیلئے خطرہ بن رہی ہیں کیونکہ انہیں اب اس کمپنی کے مقابلے میں برقی گاڑیاں تیار کرنے پر توجہ دینی پڑے گی۔
پروفیسر شبا کی رپورٹ نے بین الاقوامی موٹر گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں اور تیل پیداواری ممالک میں شدید بے چینی کو جنم دیا ہے۔
اس طرح تیل پیدا کرنے والے عرب ممالک دوبارہ غربت کے اندھیروں میں ڈوب جائیں گے جیسے وہ 1950 تک گھرے ہوئے تھے۔ افسوس کہ وہ تاریخ سے سبق لینے میں بالکل ناکام ہیں۔ بجائے اس کے کہ کوریا، فن لینڈ اور دیگر ممالک کی طرح مضبوط علم پر مبنی معیشت قائم کرتے ، انہوں نےاپنی تمام دولت آرام و آسائش یا مغر ب سےحاصل شدہ ہتھیاروں کو خریدنے میں لٹا دی ہے۔
اسی دوڑ کی اہم ترین پیش رفت نئی قسم کی بیٹری ٹیکنالوجی ہے جس کی بدولت گاڑیاں طویل فاصلے طے کر سکتی ہیں اور بیٹری کو بار بار چارج نہیں کرنا پڑتا۔
گزشتہ ہفتے ایک اہم پیش رفت یہ ہوئی ہے کہ اب بیٹریوں کو دو منٹ میں چارج کیا جا سکتا ہے۔ یہ بیٹری کے اندر کا الیکٹرو لائٹ فوری طور پر تبدیل کرکے کیا جاتا ہے۔
یعنی آئندہ پیٹرول اسٹیشن کی جگہ ایسے بیٹری اسٹیشن قائم ہو جائینگے جہاں پیٹرول ڈلوانے کے بجائے آپ بیٹری کے پانی کو تبدیل کیا کریں گے ان کو ’فلو بیٹریز‘ کا نام دیا گیا ہے اور یہ طریقہ جامعہ پرڈیوکے پروفیسر نے ایجاد کیا ہے ۔ برقی موٹر گاڑیوں کی قیمت کا تقریبا 40 فیصد بیٹریوں پر مشتمل ہے لہٰذا اب کم قیمت اور زیادہ طاقتور بیٹریاں بنانے پر زور دیا جا رہا ہے۔
بین الاقوامی اطلاعات کے مطابق ان بیٹریو ں سےبجلی کی پیداوار فی کلو واٹ گھنٹے کی قیمت 2012 میں 542 ڈالر سے کم ہوکر اب صرف 139 ڈالر ہو گئی ہے اور 2020 تک 100ڈالر فی کلو واٹ گھنٹہ تک پہنچنےکی امید ہے۔
برقی موٹرگاڑیاں پیٹرول سے چلنے والی گاڑیوں کے مقابلے میں شاندار کارکردگی کی حامل ہوتی ہیں جو سینکڑوں کلومیٹر کا فاصلہ منٹوں میں طے کرسکتی ہیں۔ اور بیٹری ایک ہی چارج میں تقریبا 650 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکتی ہے ۔ برقی موٹر گاڑیوں کی قیمتیں کافی تیزی سے کم ہو رہی ہیں۔
۔2022 تک سب سے کم قیمت برقی موٹر گاڑی کی قیمت 20,00 امریکی ڈالر تک ہو جائیگی ۔اس کے بعد پیٹرول کی گاڑیا ں جلد ہی ناپید ہو جائیں گی۔
پروفیسر شبا کی ایک اور پیشنگوئی کے مطابق 2025 تک تمام نئی چار پہیوں پر چلتی گاڑیاں عالمی سطح پر بجلی سے چلیں گی چین اور بھارت جدت کی اس نئی لہر کی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں۔
بھارت کا منصوبہ ہے کہ 2032 تک تمام پیٹرول اور ڈیزل کی گاڑیاں ختم کر دی جائیں۔ بھارت میں فوسل تیل سے چلنے والی گاڑیوں اور تمام پٹرول اور ڈیزل کاروں پر مرحلہ وار پابندی عائد کرنے کا عمل تیز کیا جارہا ہے۔
چین2025 تک 70 لاکھ برقی گاڑیوں کی سالانہ پیداوار کا ارادہ رکھتا ہے ۔ اس وقت ہم تاریخ کے اس باب کا مشاہدہ کر رہے ہیں جو جدت طرازی کی بہت بڑی تاریخی مثال ثابت ہوگا کہ کس طرح جدت طرازی کے ذریعے موٹر گاڑیوں کی صنعت اور پیٹرولیم صنعتوں پر زوال آیا اور کس طرح بہت سی قومی معیشتیں تباہ ہوئیں
Comments
Post a Comment