70) Siberia

 

Siberia

Siberia is a vast region of Russia that stretches from the Ural mountain range to the Pacific Ocean. To the north of Siberia is the Arctic Ocean and to the south is the Altai Mountains and the Amur River.

40% of the territory of Russia is included in the Siberian part. Its area is equal to one and a half times the area of ​​China or Brazil. 

Siberia is often thought of as a cold, barren and desolate region. Yes, the climate of Siberia is quite cold. In winter, temperatures below zero are not unusual. Much of Siberia has permafrost. But there are also settlements and cities. Buildings have to be built on pillars so that the foundation of the building does not crack when the snow melts due to the heat of the house. The walls of the houses are wider than usual and the windows are triple-glazed. The climate of the southern regions of Siberia is milder - similar to that of Moscow, although summers are shorter.

However, despite the harsh climatic conditions, agriculture is successfully carried out in Siberia. Considering the climate, Russian scientists have grown new types of wheat, potatoes, etc. that can be produced in short summers. However, agriculture can only be practiced in the southern regions of Siberia, while cattle breeding is not restricted. In Siberia, camels, horses and yaks are bred. 

Siberia is famous for its natural resources. In particular, these are the forests called taiga, which is an invaluable part of the world's forests. One-third of the taiga remains untouched by human activity. These forests are called the lungs of the planet. The taiga of Siberia absorbs twice as much carbon dioxide as the forests of the Amazon River Valley. 

Russians call Siberia their natural warehouse because there are huge deposits of gas, oil, gold, diamonds, etc. 75% of Russia's oil, 90% of gas, 90% of gold and 100% of diamonds are mined in Siberia - 25% of Russia's electricity is generated in hydroelectric power plants built on Siberian rivers. . It is worth noting that all the natural resources of Siberia have not yet been fully surveyed. Many more deposits are likely to be discovered. 

Exploiting Siberia's reserves requires experienced experts and the latest equipment - Siberia has highways and railway lines and is home to some two hundred cities - Omsk, Krasnoyarsk, Novosibirsk, Yakutsk, Magadan, among others. are bigger than

Due to the harsh conditions of life, special characteristics of the nature of the local inhabitants came into existence - the Russians call it the nature of Siberia. Siberians are healthy, steady, sympathetic and sociable. In greetings on birthdays or New Years, we wish each other the perfect health of the people of Siberia


سائبیریا

سائبریا روس کا ایک وسیع علاقہ ہے جو یُورال نامی پہاڑی سلسلے سے بحرالکاہل تک پھیلا ہوا ہے۔ سائبریا کے شمال میں بحر منجمد شمالی اور جنوب میں آلتائی نامی پہاڑ اور دریائے آموُر ہیں۔

سائبریا کے حصہ میں 40 فی صد روس کی سرزمین آتی ہے۔ اس کا رقبہ چین یا برازيل کے رقبہ کے ڈیڑھ گنا کے برابر ہے۔ 

اکثر سائبریا کا سرد بے جان اور ویران علاقے کے طور پر تصور کیا جاتا ہے۔ ہاں، سائبریا کی آب و ہوا کافی سرد ہے۔ موسم سرما میں وہاں صفر سے نیچے پچاس ڈگری ٹمپریچر کوئی غیر معمولی بات نہیں ہوتا۔ سائبریا کے بڑے حصہ کی مٹی ہمیشہ منجمد رہتی ہے۔ لیکن وہاں بھی بستیاں اور شہر قائم ہیں۔ عمارات کو ستونوں پر تعمیر کرنا پڑتا ہے تاکہ گھر کی گرمی کے با‏عث برف پگھل جانے کی صورت میں عمارت کی بنیاد میں شگاف نہ پڑ جائیں۔ مکانات کی دیواریں معمول کی نسبت زیادہ چوڑی ہیں اور کھڑکیوں میں شیشے تین تہوں کی شکل میں لگا‏ئے جاتے ہیں۔ سائبریا کے جنوبی علاقوں کی آب و ہوا کچھ نرم ہے- وہ ماسکو کی آب و ہوا کی طرح ہے، حالانکہ موسم گرما تو زیادہ مختصر ہوتا ہے۔

تاہم سخت موسمیاتی حالات کے باوجود سائبریا میں کاشت کاری کامیابی سے کی جاتی ہے۔ آب و ہوا کو مد نظر رکھتے ہوئے روسی سائنسدانوں نے نئی قسم کے گندم، آلو وغیرہ اگائے جو مختصر گرمیوں میں تیار ہو سکتے ہیں۔ پھر بھی کاشت کاری صرف سائبریا کے جنوبی علاقوں میں کی جا سکتی ہے جبکہ مویشی پالنے کی کوئی قید نہیں۔ سائبریا میں بارہ سنگھے، گھوڑے اور یاک پالے جاتے ہیں۔ 

سائبریا اپنے قدرتی وسائل کے لیے مشہور ہے۔ بالخصوص یہ تائگا نامی جنگلات ہیں جو دنیا کے جنگلات کا ایک انمول حصہ ہے۔ تا‏ئگا کا ایک تہائی علاقہ انسان کی سرگرمیوں سے ابھی تک متاثر نہیں ہوا۔ ان جنگلات کو کرۂ ارض کے پھیپھڑے کہا جاتا ہے۔ سائبریا کا تائگا دریائے ایمیزون کی وادی کے جنگلات کے مقابلہ میں دگنی زیادہ کاربن ڈائی اکسائڈ جذب کرتا ہے۔ 

روسی لوگ سائبریا کو اپنا قدرتی گودام کہتے ہیں کیونکہ وہاں گیس، تیل، سونے، ہیروں وغیرہ کے بڑے بڑے ذخائر واقع ہیں۔ 75 فی صد روسی تیل، 90 فی صد گیس، 90 فی صد سونا اور ایک سو فی صد ہیرے سائبریا میں ہی نکالے جاتے ہیں- سائبریا کےتیزرو دریاؤ‎ں پر تعمیر کردہ پن بجلی گھروں میں روس کی 25 فی صد بجلی پیدا کی جاتی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ سائبریا کے تمام قدرتی وسائل کا ابھی تک مکمل سروے نہیں کیا گیا۔ مزید کئی ذخائر تلاش کئے جانے کا امکان ہے۔ 

سائبریا کے ذخائر کو زیر استعمال لانے کے لیے تجربہ کار ماہرین اور جدید ترین ساز و سامان کی ضرورت ہے- سائبریا میں شاہراہیں اور ریلوے لائینیں ہیں اور کوئی دو سو شہر آباد ہیں- شہر اومسک، کراسنویارسک، نووسبیرسک، یاکوُتسک، ماگادان ان میں سب سے بڑے ہیں۔

زندگی کے سخت حالات کے سبب مقامی باشندوں کی طبیعت کی خصوصی صفات وجود میں آئیں- روسی اسے سائبریا کی طبیعت کہتے ہیں۔ سائبریا کے رہنے والے تندرست، مستقل مزاج، ہم درد اور ملنسار ہوتے ہیں۔ جنم دن یا سال نو کے موقع پر مبارک باد دیتے ہوئے ہم ایک دوسرے کو سائبریا کے لوگوں جیسی مکمل تندرستی کی تمنا کرتے ہیں۔


Comments

Popular posts from this blog

liquid water discovered on Mars

A black diamond

Strong and secure shelters