83) Jam Minar Afghanistan
Jam Minar Afghanistan
Minar Jam is a UNESCO World Heritage Site located on the banks of the Hari River in Shahrak District, Ghor Province, western Afghanistan. Minar Jam is a 65 meter high minaret surrounded by mountains that are about 2400 meters high. This minaret was built in 1190 AD and is made of red bricks fired in a pure kiln. It is famous for its strong brick used in its construction, intricate floral designs and architecture. The minar is decorated with calligraphy in Kufic and Nasik style and meticulously decorated with flowers and verses from Surah Maryam according to the rules of geometry.
Receive new
For centuries Minar Jam was forgotten by the outside world. It was rediscovered in 1880 by Sir Thomas Holdich, then a member of the Afghan Boundary Commission. Although its rediscovery was not universally recognized at the time, in 1957 French archaeologists Andre Marek and Wyatt Herberg conducted research trips to the area that continued into the 1970s, including research on Minar Jam. . Further research, however, was stalled once again after the Russian invasion in 1979.
The archeology of Minar Jam was designated as a World Heritage Site in 2002, the first in Afghanistan. Along with this, this place was also included in the world heritage sites, whose survival is facing serious threats. According to UNESCO, the Minar is in serious danger due to its dilapidated condition, occasional looting incidents and natural disasters such as floods and earthquakes.
The central minaret of the Jam Minar and its associated archeology is round, standing on an octagonal base. The minar has two wooden balconies and a lantern is displayed at the top. It is believed that the central idea of this minar is completely identical to the Qutb Minar of Delhi which was built by the Gharis. After Qutb Minar, Minar Jam is the second largest brick minaret in the world.
Minaret Jam is one of 60 minarets built between the 11th and 13th centuries in Central Asia, Iran and Afghanistan, including the Minaret of Timur and the Minaret of Ghazni. It is said that these minarets were built as a sign of the victory of Islam or Islamic kings and some of them were built for simple sentry purposes. In this sense, it can be assumed that Minar Jam is one of the few minarets that were built purely as a monument of Islamic conquests.
It is known from the monuments around Minar Jam that there was a palace, cemetery, Eidgah and a place of worship for the Jews. According to the experts, these ruins belong to the ancient town of Tur Quwaiz Pahari.
It is believed that Minar Jam is located at what was once the summer capital of the Ghori Empire, the city was called Firoz Koh. In the 12th and 13th centuries, the Ghoris ruled not only Afghanistan, but also eastern Iran, northern India and parts of present-day Pakistan.
There is no authentic opinion about the construction of the minaret in Arab history. It was built in 1193 or 1174. In this sense, it can be said that this minaret has been built as a memorial to Ghori Sultan Ghiyasuddin's victory over the Ghaznavid Empire in 1192 AD or the defeat of Ghaznavid in Ghazni in 1173 AD. Research has shown that the major part of the minaret was built along with the main Jama Masjid of Firoz Koh, which was swept away by the flood, and the present minaret is among the remains. The flood described in Feroz Koh occurred shortly before the Mongol invasion of the region. Globally, the Minar Jam archeology research project has clearly revealed that a huge building resembling a mosque and a court has been discovered adjacent to the minar. Apart from the building, gardens and paved paths were also constructed in this compound.
After the death of Ghori Sultan Ghiyasuddin in 1202 AD, the kingdom fell into decline because the Khwarizms destroyed it in their attacks. Later, in 1222 AD, the city of Jawzani and Firuz Koah were completely destroyed in the Mongol invasions.
جام مینار افغانستان
مینار جام یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ میں شامل مقام ہے جو مغربی افغانستان کے صوبہ غور میں ضلع شاہراک میں دریائے ہری کے کنارے پر واقع ہے۔ مینار جام 65 میٹر اونچا مینار ہے جو پہاڑوں میں گھرا ہوا ہے جو تقریباً 2400 میٹر تک بلند ہیں۔ یہ مینار 1190ء میں تعمیر کیا گیا تھا اور خالصتاّ بھٹی میں پکائی ہوئی سرخ اینٹوں سے بنایا گیا ہے۔ یہ اپنی تعمیر میں استعمال ہونے والی مضبوط اینٹ، کشیدہ پھول کاریوں اور فن تعمیر کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس مینار پر کوفی اور نسخ انداز میں کیلیگرافی کی گئی ہے اور جیومیٹری کے اصولوں کے عین مطابق نہایت صفائی سے پھول بوٹے اور سورۃ مریم سے آیات کنندہ کیے گئے ہیں۔
دریافت نو
صدیوں تک مینار جام کو بیرونی دنیا بھلا چکی تھی۔ 1880ء میں سر تھامس ہولدچ نے اسے دوبارہ دریافت کیا جو اس وقت افغان سرحدی کمشن کے رکن تھے۔ گو اس وقت عالمی طور پر اس کی دریافت نو کی پزیرائی نہ ہوئی، مگر 1957ء میں فرانسیسی ماہر آثار قدیمہ آندرے ماریک اور وہیٹ ہربرگ نے اس علاقے میں تحقیقی دورے کیے جو 1970ء تک جاری رہے، جس میں مینار جام بارے از سرنو تحقیق شامل تھی۔ مزید تحقیق بہرحال 1979ء میں روسی حملے کے بعد ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی۔
مینار جام کے آثار قدیمہ کو 2002ء میں افغانستان سے پہلے عالمی ثقافتی ورثے کے طور پر نامزد کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی اس مقام کو دنیا کے ان عالمی ورثوں میں بھی شامل کیا گیا، جن کی بقاء کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ یونیسکو کے مطابق مینار کی خستہ حالت، یہاں گاہے بگاہے ہونے والی لوٹ مار کی وارداتوں اور قدرتی آفات جیسے سیلاب اور زلزلوں کے سبب اسے شدید خطرات لاحق ہیں۔
جام مینار اور اس سے متعلقہ آثار قدیمہ کا مرکزی مینار گول ہے، جو آٹھ کونوں والی بنیاد پر کھڑا ہے۔ اس مینار کی دو لکڑی سے بنی بالکنیاں ہیں اور سب سے اوپر ایک لالٹین آویزاں ہے۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس مینار کا مرکزی خیال مکمل طور پر دہلی کے قطب مینار سے ہم آہنگ ہے جو غوریوں نے تعمیر کروایا تھا۔ قطب مینار کے بعد، مینار جام دنیا میں دوسرا بڑا اینٹ سے تعمیر کیا گیا مینار ہے۔
مینار جام وسط ایشیاء، ایران اور افغانستان میں 11ویں اور 13ویں صدی کے درمیانی عرصے میں تعمیر کیے جانے والے 60 میناروں میں سے ایک ہے، جن میں تیمور مینار اور غزنی کے دور کے مینار شامل ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ یہ مینار اسلام یا اسلامی بادشاہوں کی فتح کی نشانی کے طور پر تعمیر کیے گئے تھے اور ان میں ہی بعض کی حیثیت سادہ چوکیداری کے لیے بنائے گئے تھے۔ اس لحاظ سے یہ گمان کیا جا سکتا ہے کہ تہذیبی اور بناوٹی حساب سے مینار جام ان چند میناروں میں شامل ہے جو خالصتاّ اسلامی فتوحات کی یادگار کے طور پر تعمیر کیے گئے تھے۔
مینار جام کے آس پاس کے آثار سے معلوم ہوا ہے کہ یہاں ایک محل، قبرستان، عیدگاہ اور یہودیوں کی عبادت گاہ بھی تھی۔ ماہرین کے مطابق یہ کھنڈر قدیم تور قویض پہاڑی کے شہر کے ہیں۔
یہ خیال کیا جاتا ہے کہ مینار جام اس مقام پر واقع ہے جو کبھی غوری سلطنت کا گرمائی دارالخلافہ ہوا کرتا تھا، اس شہر کو فیروز کوہ کہا جاتا تھا۔ 12ویں اور 13ویں صدی میں غوری نہ صرف افغانستان بلکہ مشرقی ایران، شمالی ہندوستان اور موجودہ پاکستان کے کچھ علاقوں پر حکمران تھے۔
عرب تاریخ میں مینار کی تعمیر کے بارے میں کوئی بھی مستند رائے موجود نہیں ہے۔ یہ 1193ء یا 1174ء میں تعمیر کیا گیا۔ اس لحاظ سے یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ مینار غوری سلطان غیاث الدین کی غزنوی سلطنت پر 1192ء میں فتح یا غزنی میں غزنوی کی 1173ء میں شکست کی یادگار کے طور پر تعمیر کیا گیا ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مینار کا بڑا حصہ فیروز کوہ کی مرکزی جامع مسجد کے ساتھ تعمیر کیا گیا تھا، جو سیلاب میں بہہ گئی تھی اور موجودہ مینار اسی کی باقیات میں شامل ہیں۔ فیروز کوہ میں بیان کیا گیا سیلاب منگولوں کے اس علاقے پر حملے سے قلیل عرصہ پہلے آیا تھا۔ عالمی طور پر مینار جام کے آثار قدیمہ بارے تحقیقی منصوبے نے اس بات کا واضع پتہ چلایا ہے کہ مینار سے ملحقہ ایک بہت بڑی عمارت جو مسجد اور عدالت سے مشابہت رکھتی ہے دریافت کی گئی ہے۔ اس احاطے میں عمارت کے علاوہ باغ اور پختہ راستے بھی تعمیر کیے گئے تھے۔
۔1202ء میں غوری سلطان غیاث الدین کی وفات کے بعد سلطنت زوال کا شکار ہو گئی کیونکہ خوارزمیوں نے حملوں میں یہاں تباہی مچائی۔ بعد ازاں 1222ء میں منگول حملوں میں جوزانی اور فیروز کوہ شہر کو مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے
Comments
Post a Comment