A black diamond
A black diamond that is actually an apple?
Of course, you have seen apples of various colors including green and red, but there is one region in the world where black apples grow. By the way, the color of this apple is deep violet, but it looks black, which is why it is called in English
(black diamond apple)
is called and it is found only in Tibet.
The black diamond apple stands out from other apples due to its luxurious appeal and rarity and also arouses people's curiosity. The distinctive color of the black diamond apple is actually attributed to the unique geographical location of Ningchi, a small town nestled among the mountains in the Tibet Autonomous Region of China.
Apples found at high altitudes are exposed to intense ultraviolet light during the day, causing significant temperature fluctuations. Such climatic conditions contribute to the production of the characteristic black color of the apple. Although the inside of the black diamond apple is like a regular apple, it has the sweetest taste of all apples.
Benefits of Black Diamond 'Apple'
Like other types of apples, highly nutritious black diamond apples contain fiber, vitamins B, C, epicatechin, antioxidants, flavonoids and vitamin A. Which are very useful for human health. The secret behind this apple's popularity and importance is that this fruit helps fight the effects of free radicals associated with premature aging, wrinkles and dark spots.
کالا ہیرا جو حقیقت میں سیب ہے؟
یقیناً آپ نے انواع و اقسام کے سبز اور سُرخ سمیت مختلف رنگوں کے سیب دیکھے ہوں گے لیکن دنیا میں ایک خطہ ایسا بھی ہے جہاں کالے رنگ کے سیب اُگتے ہیں۔ ویسے تو اس سیب کا رنگ گہرا بنفشی ہے تاہم یہ دِکھنے میں سیاہ لگتا ہے جس کی وجہ سے اسے انگریزی میں
(black diamond apple)
کہا جاتا ہے اور یہ صرف تبت میں پایا جاتا ہے۔
کالا ہیرا سیب اپنی پرتعیش کشش اور کمیابی کی بدولت دوسرے سیبوں سے نمایاں ہے اور لوگوں میں تجسس بھی پیدا کرتا ہے۔ بلیک ڈائمنڈ ایپل کا یہ مخصوص رنگ دراصل منفرد جغرافیائی محل وقوع سے منسوب ہے جو چین کے خود مختار خطے تبت میں پہاڑوں کے درمیان واقع چھوٹے سے شہر نینگچی میں واقع ہے۔
زیادہ اونچائی پر پائے جانے والے سیبوں کو دن کے وقت شدید الٹرا وائلیٹ روشنی سے ملتی ہے جس کے باعث اس کے درجہ حرارت میں نمایاں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے۔ ایسے موسمی حالات سیب کے مخصوص سیاہ رنگ کی تیاری میں معاون ہوتے ہیں۔ اگرچہ بلیک ڈائمنڈ ایپل کا اندرونی حصہ عام سیبوں جیسا ہے تاہم اس کا ذائقہ تمام سیبوں سے زیادہ میٹھا ہوتا ہے۔
کالے ہیرے ’سیب‘ کے فوائد
سیب کی دیگر اقسام کی طرح ، انتہائی غذائیت سے بھرپور کالا ہیرا سیب میں فائبر، وٹامن بی، سی، ایپی کیٹیچن، اینٹی آکسیڈنٹس، فلیونوئیڈز اور وٹامن اے شامل ہیں۔ جو انسانی صحت کے لیے بے حد مفید ہیں۔ اس سیب کی مقبولیت اور اہمیت کا راز یہ ہے کہ یہ پھل قبل از وقت بڑھاپے، جھریوں اور سیاہ دھبوں سے منسلک فری ریڈیکلز کے اثرات سے لڑنے میں مدد دیتا ہے۔
Comments
Post a Comment