152) Floating tunnels فلوٹنگ ٹننلز
Floating tunnels
A new unique project in the world of engineering which is going to be built for the first time in this world. This is a floating tunnels project that will be built inside Norway. The main goal of the project is to reduce the travel time between two cities within Norway. Because geographically, Norway has deep valleys and high mountains, it is a very expensive and difficult task to cut through them and build a road through them. In such a case, these tunnels will be built under water, in which these tubes will be placed under water at a depth of 100 meters and then they will be pressed into the seabed with various cables and balanced or from above. will be attached to pontoons that will float on the surface of the water above. By doing this, they will not pose any threat to other marine traffic. With the construction of this tunnel, the distance between these two cities will be less than half.
فلوٹنگ ٹننلز
انجینئرنگ کی دنیا کا ایک نیا منفرد پراجیکٹ جو پہلی بار اس دنیا کے اندر بننے جا رہا ہے۔ یہ پراجیکٹ ہے فلوٹنگ ٹننلز یعنی (پانی میں تہرنے والی سرنگوں کا) جو ناروے کے اندر بنے گا۔ مین مقصد اس پراجیکٹ کا ناروے کے اندر دو شہروں کے درمیان ٹریول کے وقت کو کم کرنا ہے۔ چونکہ ناروے کے اندر جغرافیائی طور پر کافی گہری کھائیاں اور کافی اونچے پہاڑ ہیں جن کو کاٹ کر ان کے اندر سڑک بنانا ایک کافی مہنگا اور مشکل کام ہے۔ ایسے میں پھر یہ سرنگیں پانی کے اندر بنائی جائیں گی جن میں ان ٹیوبز کو 100 میٹر کی گہرائی میں نیچے پانی کے اندر رکھ کر بنایا جائے گا اور پھر ان کو مختلف کیبلز سے سمندر کی تہہ میں دبا کر بیلنس کیا جائے گا یا اوپر سے پونٹونز سے جوڑ کر رکھا جائے گا جو اوپر پانی کے سرفس پر تہریں گے۔ ایسا کرنے سے پھر دوسری سمندری ٹریفک کو بھی ان سے کوئی خطرہ نہیں ہو گا۔ اس سرنگ کے بننے سے ان دونوں شہروں کے درمیان فاصلہ آدھے سے بھی کم ہو جائے گا۔
Comments
Post a Comment